Advertisements

وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے لسانی بنیاد پر اعدادوشمار کو مسترد کرتے ہیں: محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ

Central General Secretary PSP Muhammad Akbar Ansari advocate
Advertisements

پاکستان میں آٹھ کروڑ سے زیادہ سرائیکی بولنے والے ہیں فرض کاری کرکے اُردو اور پنجابی بولنے والوں کی تعداد زیادہ ظاہر کی گئی ہے, مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان سرائیکی پارٹی

احمدپورشرقیہ:پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری  ایڈووکیٹ  نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے مظاہرے میں پولیس کی غنڈہ گردی کی مذمت اور وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے لسانی بنیاد پر اعدادوشمار کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہر مہاجر کی زبان اُردو لکھنا اور پوٹھوہاری اور سرائیکی کے اوبھیچڑ لہجے کو پنجابی لکھنا ریاستی لسانی دہشتگردی ہے، اسکے علاوہ بلوچستان اور سندھ میں کروڑوں سرائیکی بولنے والے ہیں، جن کی زبان کو سندھی اور بلوچی لکھاگیا ہے، پاکستان میں آٹھ کروڑ سے زیادہ سرائیکی بولنے والے ہیں اور پاکستان میں سرائیکی بولنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،فرض کاری کرکے اُردو اور پنجابی بولنے والوں کی تعداد زیادہ ظاہر کی گئی ہے،ایک سال سے زیادہ عرصے تک مردم شماری کی رپورٹ کو روکنا بذات خود وفاقی حکومت اور اداروں کی بدنیتی واضح ہے

Advertisements


،انہوں نے کہا ہے کہ افوس ناک پہلو یہ ہے کہ کراچی کی آبادی کو زیادہ ظاہر کرنے اور کراچی کی صوبائی اور قومی نشستوں کے اضافے کیلئے ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کراچی میں تمام رہنے والوں بشمول سرائیکیوں کی مردم شماری میں انداراج کراتے ہیں، لیکن ان کے ووٹ اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسفر کردئیے جاتے ہیں،زیادہ نشستوں کافائدہ ایم کیوایم اور جماعت اسلامی اُٹھاتی ہے، جبکہ ستر لاکھ سے زیادہ سرائیکیوں کو کراچی میں ووٹ کے حق سے محروم کردیاجاتا ہے، ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے برعکس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ میں سرائیکی زبان کو پاکستان کی سب سے بڑی زبان اور چاروں صوبوں میں بولے جانیوالی زبان کے طور پر تسلیم کیاجاتاہے۔انہوں نے اس بات کی سخت مذمت کی کہ ملتان میں پاکستان سرائیکی پارٹی کی جانب سے سب سیکریٹریٹ ختم کئیے جانے کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کے دوران پنجاب پولیس نے غنڈہ گردی کی،مظاہرین کو ہراساں کیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے پتلے جوجلانے کیلئے لائے گئے تھے اُٹھالیئے گئے اور پُرامن مظاہرے کو طاقت کے زور پر منتشر کیا،لیکن اسکے باوجود ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور لائیرز ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال کی قیادت میں بھرپور مظاہرہ کیاگیا،انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے مظفر گڑھ کے دومعصوم مزدوروں کو ناحق قتل کیاگیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں پانچ کروڑ فی کس انکے لواحقین کو امداد کا اعلان کریں۔