Contact Us

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کے چچا سابق کونسلر حاجی منظور احمد انصاری انتقال کر گئے

Ex-Councillor Haji Manzoor Ansari

حاجی منظور انصاری مرحوم کی نماز جنازہ اہل حدیث جنازہ گاہ میں ادا کی گئی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم


  احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سابق سینئر سول جج اللہ رکھا انصاری، سابق اسسٹنٹ کمشنر اللہ یار انصاری  کے بھائی , گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج کے پرنسپل شاھد سراج کے ماموں و   پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کے چچا سابق کونسلر حاجی منظو را حمد انصاری بقضائے الہٰی وفا ت پاگئے۔ اُن کی نمازجنازہ اہلحدیث جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سابق کونسلر بلدیہ حاجی منظور احمد انصاری کے انتقال پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈوکیٹ کے علاوہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی حاجی  منظور   احمد انصاری مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے امین  

مزید پڑھیں