پاک فوج کا ردعمل: وفاقی حکومت بھی متحرک سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

Psk Army reaction,Federal cabinet meeting summoned on 9th may,will declare 9th may as black in Pakistan's history

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے


 اسلام آباد: افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی، وفاقی حکومت نے بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی  ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے  گی

مزید پڑھیں