صوبائی پارلیمانی سیکریٹری حسن عسکری شیخ کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پرآمد ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کا انتقال اُنکی اکلوتی صاحبزادی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے یہ خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا
حسن عسکری شیخ نے طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی اکلوتی صاحبزادی سمیت دیگر پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ ایم پی اے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں انہوں نے ان سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم کے علی پور میں انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا -حسںن عسکری شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے بعد بہن وفا کا دوسرا نام ہے -انہوں نے طاہرہ نسرین کے رحلت کر جانے کو ان کی اکلوتی صاحبزادی کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا -صوبائی پارلیمان سیکرٹری نے مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی اکلوتی صاحبزادی سمیت خاندان کے دیگر تمام افراد کے صبر جمیل کے لیے دعا کی