سمہ سٹہ؛ تمام مذاہب کی عبادت گاہ اور تقریبات کوسیکورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے؛اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ثناء رام چند

تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ پر بھی تعاون کرنا بھی تاجروں کی ذمہ داری ہے
اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کا سید اسرار شاہ ر افتخار احمد علوی، مولانا حبیب الرحمن، مفتی محمد کاشف سعیدی، علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ محمد اجمل اویسی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال
سمہ سٹہ(نامہ نگار)تمام مذاہب کی عبادت گاہ اور تقریبات کوسیکورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور نے تاجروں اور علماءکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا تفصیل کے مطابق صدر مرکزی انجمن تاجران و ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور سید اسرار شاہ کی قیادت میں ایک وفد ممبر امن کمیٹی بہاولپور افتخار احمد علوی، مولانا حبیب الرحمن، مفتی محمد کاشف سعیدی، علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ محمد اجمل اویسی نے ملاقات کی میٹنگ میں امن و امان اور ناجائز تجاوزات بارے تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی ڈاکٹر ثناء رام چند نے کہا تمام مذاہب کے ماننے والوں اور عبادت گاہ تک رسائی اور بلا خوف ادائیگی ان کاحق ہے اور تقریبات کے موقع پر جا کر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ پر بھی تعاون کرنا بھی تاجروں کی ذمہ داری ہے جبکہ رہڑی بانوں کے لیے مستقل روزگار کے لیے منصوبہ بندی بھی ہورہی ہے اس موقع پر تاجر نمائندوں نے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا