Contact Us

ٹبی عزت بچوں کی اموات کے اسباب کی فوری تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

Provincial Secretary Healthcare visited Bahawal Victoria Hospital

علاقہ کے دیگر متاثرہ بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے علی جان کی ہدایت , بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ٹبی عزت کے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی

بہاول پور+ احمد پورشرقیہ :9/جون : صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انھوں نے ٹبی عزت تحصیل احمد پورشرقیہ کے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کے والدین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ اور ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامرمحمود بخاری بھی موجود تھے۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان نے یونین کونسل ٹبی عزت تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی کہ بچوں کی اموات کے اسباب کی فوری تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے دیگر متاثرہ بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر تنویر حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ نعیم، ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونیٹو سروسزڈاکٹر خالد ارائیں بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں