Advertisements

حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون

Markazi Eidgah Bahawalpur
Advertisements

ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 10 بجے مرکزی عیدگاہ بہاولپور میں ادا کی جائے گی مرحومہ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ،انکی کی عمر 90 برس تھیں ۔ وہ نیک اور پابندصوم و صلواۃ خاتون تھیں


مرحومہ سابق ریاست بہاولپور کے وزیر تعلیم حفیظ اللہ شیخ  مرحوم کی بہو اور سابق رکن قومی اسمبلی شجاع اللہ شیخ مرحوم کی اہلیہ تھیں ـ انہوں نے پسماندگان میں حسن عسکری شیخ کے علاوہ کمشنر کسٹمز حسن ثاقب شیخ اور ایک صاحبزادی کو سوگوار چھوڑا ہےـادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا حسن عسکری شیخ کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار رنج و غم

Advertisements


 بہاولپور( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ سابق رکن قومی اسمبلی شجاع اللہ شیخ مرحوم کی بیوہ محترمہ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئیں ان کی عمر 90 برس تھی- مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلواۃ خاتون تھیں تفصیلات کے مطابق حسن عسکری شیخ مرحوم کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 10 بجے مرکزی عید گاہ بہاولپور میں ادا کی جائے گی خیال رہے کہ حسن عسکری شیخ مرحوم کی والدہ محترمہ سابق ریاست بہاولپور کے وزیر تعلیم حفیظ اللہ شیخ کی بہو تھیں ـ انہوں نے پسماند گان میں دو صاحبزادوں حسن عسکری شیخ اور کمشنر کسٹمز حسن ثاقب شیخ کے علاوہ ایک صاحبزادی کو سوگوار چھوڑا ہے ـادارہ نوائے احمد پور شرقیہ حسن عسکری شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین