Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ کی عارف عزیز شیخ سے ان کے فارم ہاؤس پر ملاقات

Hassan Askari Sheikh MPA briefs EX-MNA Arif Aziz Sheikh about his development schemes
Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں اب تک تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری


عارف عزیز شیخ نے حسن عسکری شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں 

Advertisements

   چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ سے ان کے فارم ہاؤس پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی ترقی، جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کو آگاہ کیا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں اب تک تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت، ٹف ٹائل، سولنگ اور دو سو کے قریب نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی شامل ہے، جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی دیرینہ ضرورت کے پیش نظر تقریباً 47 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت  کے بڑے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی