Advertisements

صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ کی بنگلہ بخاری پر آمد سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے ملاقات

Punjab Minister Irrigation Mian Kazim Hussain Pirzada visits Bungalow Bukhari Uchsharif
اوچشریف :صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیر زادہ سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے ملاقات کر رہے ہیں ولی عہد دربار جلالیہ مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ساتھ موجود ہیں
Advertisements

ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن ذمرد بخاری نے صوبائی وزیر آبپاشی کا استقبال کیا میاں کاظم علی پیرزادہ نے ان کی انتخابی کامیابی کے لیے دعا کرنے پر سجادہ نشین اوچشریف سے اظہار تشکر کیا

صوبائی وزیر آبپاشی کی خواہش پر سجادہ نشین دربار جلالیہ اور ولی عہد دربار جلالیہ نے انہیں تاریخی نوادرات اورتبرکات مقدسہ کی زیارت کرائی

Advertisements

اوچشریف (نامہ نگار ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ کی بنگلہ بخاری پر آمد ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے استقبال کیا -صوبائی وزیرآبپاشی نے سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے ملاقات کی اور انتخابی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکر نے پر سجادہ نشین اوچشریف سے اظہار تشکر کیا – سجادہ نشین اوچشریف نے بھی میاں کاظم علی پیرزادہ کو صوبائی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی -صوبائی وزیر آبپاشی کی خواہش پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے انہیں نوادرات اور تبرکات مقدسہ کی زیارت کرائی- آخر میں سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ملکی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی

صوبائی وزیر میاں کاظم علی پیرزادہ بنگلہ بخاری پر تاریخی نوادرات کی زیارت کرتے ہوئے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کاھاتھ ان کی پشت پہ ہے