Advertisements

محرم الحرام کے جلوس و مجالس مقامات کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے : صوبائی وزیر انہار محمد کاظم علی پیرزادہ

Provincial Minister Irrigation Kazim Ali Pirzada reviews law and order arrangements for Muharram processions and Majalis places
Advertisements

مجالس اور محرم جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزیرکی انتظامی افسران کو ہدایت

بہاولپور ڈویژن میں 1409 مجالس اور 514 جلوس کے سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں۔ عشرہ محرم میں پولیس کے 17 ہزار سے زائد جوان فرائض ادا کریں گے نیز 7 سے 10 محرم الحرام آرمی اور رینجرز کی کمپنیاں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی

Advertisements


  بہاول پور: 12/ جولائی : صوبائی وزیر انہار محمد کاظم علی پیرزادہ کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بہاولپور ڈویژن میں محرم الحرام کے مجالس عزاء اور محرم جلوس کے انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس مقامات کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ مجالس  اور محرم جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ایڈیشنل کمشنر جام آفتاب، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ، ڈی پی او اسد سرفراز، متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، ڈی پی او بہاول نگر اور ڈی پی او رحیم یار خان شریک تھے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا کہ محرم جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ نیز میپکو، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف محرم ایام میں فعال انداز میں کام کریں۔ آر پی او رائے بابر سعید نے کہا کہ محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں 1409 مجالس اور 514 جلوس کے سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں۔مزید براں عشرہ محرم میں پولیس کے 17 ہزار سے زائد جوان فرائض ادا کریں گے نیز 7 سے 10 محرم الحرام آرمی اور رینجرز کی کمپنیاں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور، بہاول نگر،رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور، بہاول نگر اور رحیم یار خان نے محرم الحرام ایام میں سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔