Advertisements

والمیکی مندر بہاول پور میں ہولی کی تقریب صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت

Holi celebrated in Bahawalpur temple
Advertisements

تقریب میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے ہولی کی خوشیاں منائیں۔اس موقع پر مندر کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا


بہاول پور:14/ مارچ :پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری ہولی کے تہوار کو جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ پاکستان بھر میں 13 مارچ سے ہولی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس موقع پر بہاولپور میں واقع والمیک مندر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبائی وزیر اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے کامران بھٹی، داؤد سوہیترا، شکیل چمن، میاں عمر حیات، چاند کمار، گوپال رام، امر لال، راجو لال، بابر لال، امر لعل اور شاہ رخ سمیت ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تقریب میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے ہولی کی خوشیاں منائیں۔اس موقع پر مندر کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔صوبائی وزیر اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑہ ہولی کے تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور ہولی کی خوشیوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دنیا بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کی دعا کی گئی۔

Advertisements