Advertisements

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی یزمان میں ہولی کی تقریب میں شرکت

Punjab Minister for Minorities Sardar Ramesh Singh Arrora
Advertisements

صوبائی وزیر نے ہولی کی خوشی میں حکومت پنجاب کی جانب سے 15 ہزار روپے فی گھرانہ چیک تقسیم کئے

بہاول پور:15/ مارچ: صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کی ہولی کے تہوارکی مناسبت سے 98 ڈی این بی یزمان کے علاقہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ہندو برادری نے ہولی کی خوشیاں منائیں اور اپنے روایتی انداز میں رنگوں سے کھیل کر اس تہوار کا لطف اٹھایا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ہندو برادری کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئے اور انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

Advertisements

صوبائی وزیر اقلیتی امور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے مذہبی حقوق کی پاسداری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔صوبائی وزیر نے ہولی کی خوشی میں حکومت پنجاب کی جانب سے 15 ہزار روپے فی گھرانہ چیک تقسیم کئے اور ہندو کمیونٹی کو یقین دلایا کہ اقلیتی برادری کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر چاند کمار،لالہ اکمل لال بھیل، گوپال رام، امر لال، راجو لال، بابر لال سمیت ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔