Advertisements

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز آج اسلامیہ یونیورسٹی کے دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچے

Raja Yasir met with wvc
Advertisements

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلبا کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ بہترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے، عالمی رینکنگ کی اسلامیہ یونیورسٹی کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوء ہے۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز آج اسلامیہ یونیورسٹی کے دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں پودا لگایا اور گل داؤدی سمیت دیگر پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔پرو چانسلر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے الصادق کمپیوٹنگ اینڈ ریسرچ سینٹر، کامیاب نوجوان پروگرام سینٹر، ایفی تھیٹر اور ہاکڑہ آرٹ گیلری کا افتتاح کیا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے نرسنگ کالج، سولر پاور پراجیکٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت انسٹیٹیوٹ آف فزکس کے سپورٹس گالا کا دوری کیا اور طلبا سے گفتگو کی۔سپورٹس گالا میں طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے بچوں کو مختلف ایونٹس میں خوش دیکھ کا دلی خوشی ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ساری جامعات ترقی کر رہی ہیں لیکن اسلامیہ یونیورسٹی نے نہ صرف طلبا کی تعداد میں اضافہ کیا بلکہ کئی اہم بڑے منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ترقی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت قابل افراد کو میرٹ پر بھرتی کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی تعیناتی مکمل میرٹ پر ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اسلامیہ یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں بہت اوپر گئی ہے جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔ صوبائی وزیر کو نیشنل کاٹن بریڈنگ سینٹر اور انٹر کراپنگ  سمیت مختلف شعبہ جات اور منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی کپاس اور دیگر فصلات میں ملکی ترقی میں اہم کردار کو صوبائی وزیر نے سراہا۔