Contact Us

صوبائی وزیر کالونیز ڈاکٹر محمد افضل کا گورنمنٹ دارالاطفال مردانہ اسلامی کالونی بہاول پور کا دورہ

provincial-minister-for-colonies-visited-kindergarten-bahawalpur

یہ ادارہ 1902ء میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کے دور میں قائم کیا گیا تھا سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ دارالاطفال محمد اصغر شاہین

بہاول پور:14/ نومبر( ) صوبائی وزیر کالونیز ڈاکٹر محمد افضل نے گورنمنٹ دارالاطفال مردانہ اسلامی کالونی بہاول پور کا دورہ کیا۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی بہاول پور خورشیداحمد سہو اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور محمد عذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ دارالاطفال(مردانہ) بہاول پور محمد اصغر شاہین نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد افضل نے ادارے کے بچوں کو انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے ادارے کا دورہ کیا، ادارے میں صفائی ستھرائی اور مہیا کی جانے والی سہولیات و انتظامات کو سراہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاول پور محمد عذیر نے کہا کہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ یتیم و نادار اور معاشرے کے محکوم طبقات کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ دارالاطفال محمد اصغر شاہین نے صوبائی وزیر کو ادارہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ 1902ء میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کے دور میں قائم کیا گیا تھا جس سے آج تک ہزاروں طلباء بہترین تعلیم و تربیت حاصل کر کے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ آخر میں سپرنٹنڈنٹ محمد اصغر شاہین نے صوبائی وزیر کالونیز ڈاکٹر محمد افضل کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں