Advertisements

صوبائی وزیر کالونیز ڈاکٹر محمد افضل کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام لنگر خانے کا دورہ

Provincial Minister Colonies visit to anchorage organized by Selani Welfare Trust
Advertisements

بہاول پور:10/ نومبر صوبائی وزیر کالونیز  ڈاکٹر محمد افضل نے بہاول پور میں بس اڈہ کے قریب قائم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام لنگر خانے کا دورہ کیا۔ انھوں نے لنگر خانہ میں آئے ہوئے خواتین و حضرات کو اپنے ہاتھوں سے کھاناپیش کیا اورسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نادار اور مستحق افراد میں ملبوسات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ممبر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ فیصل ندیم،سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس احمد جبار،ممبر بورڈ آف گوورنرز بہاول جم خانہ شرجیل ابرار، گروپ سکاوٹس لیڈر محمد یونس اور  شیخ خورشید احمد سہو ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ صوبائی وزیر کالونیز پنجاب ڈاکٹر محمد افضل نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے لنگر خانے میں کھانے کی کوالٹی، ڈائننگ روم،کیچن اور تندور سیکشن کو بہترین قرار دیا۔ صوبائی وزیرڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ نادار اور مستحق افراد کی خدمت نیکی کا کام ہے اور صاحب ثروت افراد کو ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔