Advertisements

ٹینس بال کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے صوبائی سطح سے لے کر کونسل سطح کے مقابلے جلد منعقد کروائے جائیں گے

Provincial-level to council-level competitions in tape ball cricket, football and other sports will be held soon
Advertisements

کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور کے کرکٹ گراؤنڈ میں کمشنر چیمپئنز فلڈ لائٹ کرکٹ لیگ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی توجہ کے تحت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کھیلوں

Advertisements

 کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کمشنر چیمپئنز فلڈ لائٹ کرکٹ لیگ 2026 اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، جبکہ جلد ہی ٹینس بال کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے صوبائی سطح سے لے کر کونسل سطح کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور کے کرکٹ گراؤنڈ میں کمشنر چیمپئنز فلڈ لائٹ کرکٹ لیگ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر کرکٹ لیگ کی انعامی ٹرافی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقراء مبین، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نوشابہ ملک اور نامور کاروباری شخصیت مہر اشرف سیال سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر محکمہ سپورٹس، مہر اشرف سیال، ان کی ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ٹیموں کی شرکت کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع بھی فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے بہاولپور کے شہریوں اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کے لیے ایک مناسب اور پُرکشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جبکہ اختتامی تقریب کو مزید یادگار بنانے کے لیے کنسرٹ کے انعقاد کا انتظام بھی کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بھرپور تفریحی مواقع میسر آ سکیں ۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیپ ریلی سے قبل بہاولپور میں مزید کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسعت دی جا سکے۔تقریب کے اختتام پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید نے کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور چیٔرمین النور گروپ ماہر اشرف سیال کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔