Advertisements

صوبائی حکومت رورل صحافیوں کے لئے گورنمنٹ جرنلسٹس سپورٹ فنڈ میں ان کا شئیر مختص کرے، جرنلسٹس الائنس

Provincial government should allocate their share for rural journalists in the Government Journalists Support Fund," says the Journalists Alliance.
احمد پور شرقیہ : بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر رورل وٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

پنجاب کے ہر ضلع میں رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز کے اراکین کے لئے تربیتی پروگرامز  شروع کیے جائیں، صحافی رہائشی اسکیموں میں ان کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے

وفاقی وصوبائی حکومتیں علاقائی اخبارات کو بروقت سرکاری اشتہارات کی منصفانہ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں، اور ان اخبارات کو ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے لئے گرانٹس مہیا کی جائیں۔

Advertisements

پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں جرنلسٹس الائنس رورل وٹاونز پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کا بانی احسان احمد سحر کی زیر صدارت اجلاس چودہ پریس کلبز نے گیارہ قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کیں۔


احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر) جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل وٹاونز پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر،کے تاسیسی اجلاس میں،جو بانی احسان احمد سحر کی زیر صدارت پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوا تھا،اتفاق رائے سے  مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور بہاول پور اضلاع کے چودہ پریس کلبز کے اراکین نے 11 قراردادیں منظور کیں، جس کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پنجاب گورنمنٹ جرنلسٹس فنڈ میں رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز کے لئے باقاعدہ شئیر مختص کرے، پنجاب کے ہر ضلع میں رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز کے لئے تربیتی پروگرامز شروع کئیے جائیں، رورل اینڈ ٹاؤنز کے اراکین کے لئے ان کے علاقوں میں صحافی رہائشی اسکیموں میں کوٹہ مختص کیا جائے،

ایک قرارداد میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور انہیں سالانہ گرانٹ کی فراہمی میں شامل کیا جائے، اجلاس میں منظور شدہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی کہ وہ نیشنل سائبر کرائم  انویسٹیگیشن ایجنسی کو ہدایات جاری کرے کہ سرکاری افسران اور بآثر سیاست دانوں کے خلاف کرپشن اور تحقیقاتی خبریں شایع یا نشر کرنے پر رورل صحافیوں اور ضلعی نامہ نگاروں نے خلاف کوئی کارروائی اور مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی منصفانہ اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان اخبارات کو ڈیجیٹل تبدیلی(ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن) میں گرانٹس مہیا کی جائیں۔