Advertisements

بلاول بھٹو کی حمایت اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف آج بروز سوموار دو بجے جنوبی پنجاب کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے مخدوم سید احمد محمود,عبدالقادر شاھین

Bilawal Bhutto and modi
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ، اور کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے ہدایت کی ہے کہ آج بروز سوموار دو بجے دوپہر ڈویثرنل ہیڈکوارٹر ضلعی ہیڈکوارٹر ، تحصیل اور سٹی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے ۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر شاہ رخ ملک ، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا  ، بہا و ل پو ر کریں گے۔ بلاو ل بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک جملے نے انڈیا میں کھلبلی مچادی  بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہلی کی سرکار نرند ر مودی جو کہ انڈیا کا وزیر اعظم ہے انڈیا گجرات کا قصاب ہے۔ نرندر مودی نے کشمیر میں بھی قصاب والا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو جام شہادت کی نوبت  تک پہنچایا  یہ بیان بلا ول بھٹو زرداری نے انڈیا کے وزیر خارجہ کے رد عمل پر یہ بیا ن دیا  جس کی وجہ سے انڈیا کی ہانڈی میں پھونچال آگیا ہے۔ انڈیا کے وزیر خارجہ نے بلا ول بھٹوزرداری   کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کردیا ہے ۔ احتجاجی ریلی میں ڈویثرنل عہدے دار ، ضلعی عہد ے دار ، تحصیل عہد ے دار وں ، اور سٹی عہدے داروں کے علا وہ جیالے کارکن احتجا ج میں شامل ہوں گے۔ بلا ول بھٹو زرداری  پر مکمل اعتماد کا اظہار کریں گے ۔ احتجاج میں شعبہ خواتین کی تمام عہدیداران کے علا وہ تمام ، الائیڈ ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز ، ممبر ز پنجاب کونسل ، سابقہ ایم پی اے ، ایم این ایز ، بھی شرکت کریں گے۔ بلا ول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے جو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کی بنا ء پر پور ی دنیا کے وزیر خارجاؤں میں میں سر فہرست آچکے ہیں۔ ان کا  نمبر فہرست میں پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ یادرہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں شاہ محمود قریشی ستائیسویں نمبر پر تھے۔ یہ احتجاجی ریلی پریس کلب بہاول پور کے سامنے سے شروع ہوکر شہر کا چکر لگا کر پریس کلب پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔