مبارک پور میں مرکزی انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاجی ریلی
مبارک پور(نامہ نگار) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مبارک پور میں مرکزی انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔شرکا کا حکومت وقت پاکستان سے سویڈن سے سفارتی وتجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق مبارک پور میں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سید برات حسین نقوی اور صدر چوہدری عبدالمجید کی زیر قیاد ت سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر احتجاجی ریلی نکالی ریلی نکالی گئی ریلی کھروالہ چوک سے شروع ہوئی جو میںن بازار ،باب علی سے ہوتے ہوئے رمزی چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران سید برات حسین نقوی، صدر چوہدری عبدالمجید نے شرکا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور اس کی بے حرمتی سے پاکستانی مسلمانوں سمیت عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کی دل عزاری ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔ریلی کے شرکاء نے سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس ناپاک حرکت کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے سویڈن سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔