Contact Us

یوم سیاہ : ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی قیادت میں کمشنر آفس سے ڈی سی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

protest-rally-in-bahawalpur

بہاول پور:27/ اکتوبر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی قیادت میں کمشنر آفس سے ڈی سی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، علامہ عبدالرزاق شائق، مفتی جاوید مصطفےٰ سعیدی، میر محمد جمال، انتظامی افسران، ڈاکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید، احسان اللہ راحت، مختلف محکموں کے افسران، انجمن تاجران کے نمائندگان، طلباء، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر کے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر فورم سے آواز بلند کی جائے گی اور کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شرکاء واک نے بینرز اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی بارے نعرے درج تھے۔ شرکاء واک نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے نعرے بلند کیے۔ احتجاجی ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو یوم سیاہ کے حوالہ سے آگاہی پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں