Contact Us

بجلی بلز میں اضافہ اور بلاوجہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی کال پر احمدپورشرقیہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال احتجاجی ریلی

Protest rally in Ahmedpur Sharqia against electricity bills and taxes

آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام پر ظلم نہ کیا جائے حکومت اپنی عیاشیوں پر نظرثانی کرے صدر محمد ارشد راجپوت اور دیگر مقررین

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران کی ایک کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی , مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت جنرل سیکرٹری سردار آفتاب احمد خان ڈاہر کی قیادت میں چوک منیر شھید پر بجلی بلز میں اضافہ اور بلاوجہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی ریلی  نکالی گئی –  ریلی  میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ناجائز ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے عوام اور سرکاری ملازمین کی چیخیں نکل گئیں ہیں اس موقع پر   صدر محمد ارشد راجپوت اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سردار آفتاب احمد خان ڈاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو دن کے تارے دیکھا دیے ہیں بجلی کے بلوں میں بےتحاشا اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کرنی ہو گی بصورت دیگر مہنگائی کا طوفان شہری تاجر کاشتکار کسان امیر غریب سب کو لے ڈوبے گا طاہر محمود قائم خانی لالہ محمد اسلم قریشی شیخ محمد ایوب مہر سعید احمد اور فیض خان خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بےتحاشا ٹیکسوں کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت فوری مہنگائی اور بجلی کے بلوں کا سدباب کر کے تدارک کرے آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام پر ظلم نہ کیا جائے حکومت اپنی عیاشیوں پر نظرثانی کرے.

مزید پڑھیں