لیاقت پور میں تاجر برادری کی احتجاجی ریلی اور اجلاس

لیاقت پور(بامہ نگار) سرکل لیاقت پور میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی غیر حاضریوں اور بجلی بلوں میں ایف پی کے نام سے اضافی ٹیکس کے خلاف تحصیل بھر کی تاجر برادری سڑکوں پر آ گئی اجلاس بھی منعقد کیا گیا مرکزی تحصیل انجمن تاجران لیاقت پور کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو آڈیٹوریم پریس کلب میں فیروزہ، امین آباد، اللہ آباد، خانبیلہ، جن پور، ترنڈہ محمد پناہ، پکالاڑاں اور دیگر قصبات کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس قاضی شہزاد احمد تحصیل صدر انجمن تاجراں کی صدارت میں ہوا جس میں سابق کونسلروں سجاد خان، راشد خان، طارق شاد، کے علاوہ احسان قادری، رانا محمدشاہد،محمد باقرالزماں، عبدالرشید شاہین، چوہدری غلام عباس، عبدالرشید چوہدری، سیٹھ حاجی نزیر احمد، رانا ذوالفقار، خواجہ زاہد، چوہدری الیاس، محمد نواز ارائیں، خالد محمود بیگ، حاجی غلام یاسین، ظفراقبال، شجر نقوی، رانا یوسف جاوید، چوہدری بشیر احمد چوہدری عرفان احمد گحمن اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے تحصیل بھر میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے مگر پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہے انہوں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور خبردار کیا کہ ایک ماہ کے اندر وارداتوں کا سراغ نہ لگایا گیا تو تحصیل بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں درجن بھر ڈاکٹرز اور عملہ کووڈ مہم کے نام پر اپنی ڈیوٹی من پسند شہریوں میں لگوا چکا ہے جبکہ لیاقت پور کے عوام ذلیل ہو رہے ہیں تاجروں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر بے تحاشا ایف پی اے نے صارفین کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے بلوں پر مذکورہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس سے سے قبل میلاد چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔