Advertisements

مہنگائی کے خلاف بلدیہ احمدپورشرقیہ کے ملازمین کا شدید احتجاج ، تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ نہیں

protest in Ahmedpur Sharqia against inflation
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مہنگائی کے  خلاف بلدیہ  ملازمین کا شدید احتجاج ، تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ  ۔ تفصیل کے مطابق بلدیہ احمدپورشرقیہ کے درجنوں ملازمین نے مہنگائی کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔ اس مو قع پر خرم حیات اخونزادہ اور دیگر ملازمین نے  کہا کہ ملک میں ہونے والی شدید مہنگائی کے باوجود حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں  میں اضافہ نہیں  کیا  جس کی وجہ سے ہمارے لئے گھروںکا چولہا چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ انہو ں نے حکومت سے فی الفور بلدیہ کے ملازمین   کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔