عوامی ویلفیئر سوسائٹی و احمد پور اتحاد کے زیر اہتمام احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائے جانے کی یاد دہانی پر احتجاجی کیمپ
اس احتجاجی کیمپ کا مقصد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو احمد پور شرقیہ میں انتخابی مہم کے دوران جلسے عام سے خطاب کے دوران کیے گئے وہ وعدہ یاد دلانا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگن کی حکومت برس اقدار انے کے بعد احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ ضلع بنانے کا ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا مقررین
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) عوامی ویلفیئر سوسائٹی و احمد پور اتحاد کے زیر اہتمام احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائے جانے کی یاد دہانی پر ایک احتجاجی کیمپ منیر شہید چوک احمد پور شرقیہ میں لگایا گیا احتجاجی کیمپ میں صدر عوامی ویلفیئر سوسائٹی جان محمد چوھان، شبیر فراز عباسی، محمد ندیم قریشی، ارگنائزر احمد پور اتحاد مختیار احمد ملک، چیئرمین عوامی اتحاد مہر سعید احمد سعیدی، جمیعت علماء اسلام سے محمد ذیشان جالندھری، جمیعت علماء اسلام شیرانی گروپ سے قاری محمد اکمل ندیم، جماعت اہلحدیث سے محمد اشفاق سلفی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سے محمد زکریا، میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن، الصحت ارگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری، احمد پور سنوارو تحریک کے ایگزیکٹو ممبران محمد ارشاد فوجی، ملک سمیع الرحمن، ایوان القریش کے چیئرمین محمد سلیم قریشی کنگ، سماجی رہنما سید غلام مجتبی بخاری، سید علی رضا کاظمی، سلیم خان نیازی، محمد اسلم تھیم، عبدالباسط شکرانی، حکیم محمد حسنین چوہان، سابق کونسلرز محمد یوسف غنی قریشی، محمد جمیل پروانہ، جاوید اقبال چوہدری، محمد یامین قریشی، ملک محمد یونس، انجمن تاجران سے شیخ عتیق الرحمن، اسلام الدین سلیمی، محمد شاہد مغل، محمد شکیل الرحمن ایڈوکیٹ، ملک محمد رمضان جنجوعہ ایڈوکیٹ، رانا محمد اقبال، فہیم جکھڑ، غلام رزاق فریدی، سید مظہر بخاری، ارشاد خان بلوچ، محمد عبداللہ اسی، صحافیوں میں سید اصف حسین بخاری، سردار اے ڈی خان جلوانہ، اغا محمد سلیم، رانا شوکت علی، محمد شفیق عطاری، اعجاز حسین مغل، غلام حسین قریشی، حافظ محمد شفیق ، زاہد گل، بشیر احمد مغل، ملک ذوالفقار علی، ملک عمران چنڑ،امتیاز حسین حیدری، رانا محمد سلیم، کاشف کمال جلوانہ، چوہدری صائم نصیر اور عبدالغفار ہیرا سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی کیمپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن جان محمد چوہان وردیگر مقررین نے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ہمارا اس احتجاجی کیمپ کا مقصد وزیراعظم پاکستان کو اپنا وعدہ یاد کرانا ہے جب میاں شہباز شریف احمد پور شرقیہ میں ائے تھے تو جلسے کے دوران خطاب میں کہا تھا کہ اگر ہماری حکومت ائی اور میاں نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ہم احمد پور شر قیہ کو ضلع کا درجہ دیں گے اب کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور وزیراعظم خود شہباز شریف اور وزیر اعلی محترمہ مریم نواز ہیں تو اب احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینا ان کا حق بنتا ہے 14 لاکھ افراد پر مشتمل تحصیل احمد پور شرقیہ مسائل کا شکار ہے ضلع بن جانے سے اس خطے کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ قلعہ ڈراور، مبارک پور اوچشریف کو تحصیل کا درجہ دے کر اور لیاقت پور کو بھی احمد احمد پور میں شامل کر کے احمد پور کو ضلع بنا کر یہاں کی محرومیوں کو ختم کیا جائے