احمدپورشرقیہ: پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر چوک فوارہ پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ مورخہ سترہ ، دسمبر زیرقیادت ضلعی صدر شاہ رخ ملک ، جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا، انفارمیشن سیکرٹر ی رانا محمدسلیم ، ضلعی نائب صدر فاروق علی مغل ، تحصیل صدر احمدپورشرقیہ جام یعقوب جھلن، تحصیل صدریزمان اصغر گل، تحصیل صدر بہا ول پور رانا محمد افضل ، تحصیل صدر خیر پور ٹامیوالی ، رانا محمد فاروق تحصیل صدر حاصل پور، سٹی صدور ، یونین کونسلوں کے صدور الائیڈ ونگ کے صدور جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹریز ، کے علا و ہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن بھر پور شرکت کریں گے ۔ جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، ضلعی صدر شاہ رخ ملک نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے۔ آئے روز قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے۔ موجود ہ حکومت غریب عوام کے ساتھ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے بند کرے ۔ آئے روز پٹرول ، بجلی ، گیس ، ڈالر ، سونا ، آٹا ، چینی ، گھی ، میں اضافہ ہورہاہے ۔ اور حکومت اس سلسلے میں کوئی بھی غریب عوام کے لئے کوئی پروگرا م نہیں لارہی ہے۔ اسی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ ہر روز موجودہ حکومت کے خلاف کسی نہ کسی جگہ پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔