عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا چوک عباسیہ بائی پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

Ahmedpur East

 احمد پور شرقیہ: پاکستان تحریک انصاف کے  کارکنوں نے آج شام ساڑھے پانچ بجے عباسیہ بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا -کارکنوں نے پارٹی کے مقامی  رہنماؤں  ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ, ساجد سراج جلوآنہ ایڈووکیٹ حسن عباس رضا  اور عبدالباسط شکرانی کی قیادت میں دھرنا دے رکھا ہے
 پی ٹی آئی کے کارکنوں کے دھرنے کے نتیجے میں قومی شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی بڑی لائن لگ گئی ہے جبکہ پولیس  موجود ہے لیکن اس نے ابھی تک ٹریفک کھلوانے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا- اس احتجاجی دھرنے  میں شریک   کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات خارج  کیے جائیں

مزید پڑھیں