احمدپورسنوار وتحریک کے زیر اہتمام بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج

Advertisements
احمدپورشرقیہ : احمدپورسنوار وتحریک کے زیر اہتمام بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف چوک منیر شہید سے لے کر چوک عباسیہ تک احتجاج کیا گیا۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احمد پور سنواروتحریک کے چیئرمین ڈاکٹر حسنین معاویہ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی او رپٹرول، ڈیزل کی آئے رو ز بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر حسنین معاویہ نے کہا کہ جتنی مہنگائی آج ہے ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بجلی کے نرخوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دیا جائے۔