اوچ شریف (کرائم رپورٹر) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اؤر ہوشربا مہنگای کے خلاف انجمن تاجران سوشل سول سوسائٹی اور عوام کا الشمس چوک پر احتجاج ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی اور مہنگای کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران اوچ شریف سوشل سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربا مہنگای کے خلاف الشمس چوک اوچ شریف میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے انجمن تاجران کے سیکٹری جنرل عمر خورشید سہمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کے ساتھ سفید پوش طبقے کو بھی خون کے آنسوں رولا دیا ہے آج غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن بیغیرت حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اگر یہی حالات رہے تو عوام اور ملک بھر کی تمام تاجر تنظیمیں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گی ۔ بجلی اور مہنگای کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ تاجر برادری کے لوگ سارا دن اپنی دکانوں پر خالی بیٹھے ہوئے ہیں لیکن مارکیٹ میں خریدار موجود نہیں ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور بجلی کی قیمتوں میں اضافے واپس لے اور مہنگای کے خلاف عملی طور اقدامات کریں۔