Advertisements

روڈ یوزرز کی جان و مال کا تحفظ اور شاہراہوں پر رواں ٹریفک کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل

Protection of Road Users' Lives and Property, Ensuring Smooth Traffic Flow on Highways Top Priority of Motorway Police: Sector Commander SP Rana Muhammad Ismail
Advertisements

موٹروے پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر گشت، نگرانی اور روڈ یوزرز کی رہنمائی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے صحافیوں سےگفتگو ڈی ایس پی سید محمد رضوان شاہ بھی موجود تھے


جن پور( نامہ نگار) روڈ یوزرز کی جان و مال کا تحفظ اور شاہراہوں پر محفوظ منظم اور رواں ٹریفک کو یقینی بنانا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے سے اپنی اور دوسروں کی جان بچائی جا سکتی ہے سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس پی موٹروے پولیس رانا محمد اسماعیل نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہی حادثات کی روک تھام میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے قومی شاہراہوں پر اوور اسپیڈنگ خطرناک اوورٹیکنگ، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال سیٹ بیلٹ کی پابندی نہ کرنا اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت و لاپروائی حادثات کا سبب بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

Advertisements

ایس پی رانا محمد اسماعیل نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر گشت، نگرانی اور روڈ یوزرز کی رہنمائی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے افسران و جوان نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ ضرورت کے وقت مسافروں کو فوری مدد رہنمائی اور ضروری معاونت بھی فراہم کرتے ہیں ہمارا مقصد محض چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے محفوظ سفر کی عادت کو فروغ دینا ہےانہوں نے مزید کہا کہ طویل سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز نیند یا تھکن کی حالت میں ڈرائیونگ سے گریز کریں، گاڑی کی فٹنس اور ٹائروں کی حالت کو یقینی بنائیں اور سفر کے دوران مقررہ رفتار کی پابندی کریں والدین بھی کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ معمولی سی غفلت قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے روڈ سیفٹی صرف موٹروے پولیس کی نہیں بلکہ ہر روڈ یوزر کی مشترکہ ذمہ داری ہے شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کے وقت موٹروے پولیس سے فوری رابطہ کریں۔ باہمی تعاون اور قانون کی پابندی سے ہی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی سید محمد رضوان شاہ ایڈمن آفیسر صفدر منیر خان لنگاہ عثمان بن سعید رئیس ایاز احمد رانا ہارون عباس بھی موجود تھے ۔۔۔۔