Contact Us

محرم الحرام کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے فلسفہ کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے کمشنر راجہ جہانگیر انور

Promotion of the philosophy of unity among Muslims

بہاول پور:23/جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے فلسفہ کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام منبر و محراب سے امن، بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کے پرچار کو یقینی بنائیں۔وہ آج یہاں اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسربہاول پور محمد صادق ڈوگر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار سمیت ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔نیزمحرم الحرام کے جلوسوں و مجالس عزاء کے روٹس کی مرمت، بجلی کی بلاتعطل فراہمی،مقررہ راستوں پر ٹریفک مینجمنٹ، فول پروف سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت دیگر امور بروقت مکمل کئے جائیں۔ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں ملحقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

مزید پڑھیں