پاکستان ٹیلیویژن سنٹر ملتان کے شعبہ خبر کے سربراہ سینئر پروڈیوسر محمد شیراز درانی کی ایگزیکٹو گروپ 7 میں ترقی
Advertisements
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈاکٹر اظہر حُسین اور شہزاد احمد خالد کی محمد شیراز درانی کو ترقی ملنے پر مبارکباد
پاکستان ٹیلیویژن سنٹر ملتان کے شعبہ خبر کے سربراہ سینئر پروڈیوسر محمد شیراز درانی کو ایگزیکٹو گروپ 7 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ محمد شیراز درانی پی ٹی وی ملتان مرکز میں سینئر نیوز ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈائریکٹر ایلومنائی افیئرڈاکٹر اظہر حُسین اور ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد نے محمد شیراز درانی کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ شیراز درانی کا تعلق احمدپورشرقیہ سے ہے
Advertisements