Advertisements

سب انسپکڑز ایس ایچ او عابد حمید، ایس ایچ او سہیل عامر، ایس ایچ او عاصم ایوب بھی انسپکڑ پرموٹ

Promotions in Punjab Police
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کی جانب سے سنیارٹی اور بہترین کارکردگی کی بناء پر پنجاب پولیس میں پرموشن  کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب پولیس کے سب انسپکڑز ایس ایچ او عابد حمید، ایس ایچ او سہیل عامر، ایس ایچ او عاصم ایوب بھی انسپکڑ پرموٹ ہوگئے۔ نوجوان پولیس آفیسر سی ٹی ڈی چوہدری ابرار حسین باجوہ اور ریڈر ڈی ایس پی چشتیاں ظہور احمد سب انسپکڑ پرموٹ ہوگئے، جبکہ ہیڈ مُحررتھانہ ڈاہرانوالہ چوہدری محمد ارشد باجوہ اسسٹنٹ سب انسپکڑ پرموشن پاگئے۔کامیاب پولیس آفیسران کو ادبی تنظیم روش انڑنیشنل کے مرکزی چئیرمین میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔