Advertisements

معروف سماجی شخصیت سید اکبر مقبول زیدی طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے

prominent social figure Syed Akbar Maqbool Zaidi passed away in Multan
سید اکبر مقبول زیدی کی فائل فوٹو
Advertisements

سید اکبر مقبول زیدی کی عمر 78 برس تھی انہوں نے پسمانگان میں بیوہ تین صاحبزادوں سید اسد زیدی سید اطہر زیدی اور سید اظہر زیدی کے علاوہ تین صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے

سید اکبر مقبول زیدی مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ حسینیہ نیو ملتان میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو بہشت زہرہ گلگشت کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Advertisements

سید اکبر مقبول زیدی نے احمد پور شرقیہ میں بھرپور زندگی گزاری یاروں کے یار کے طور پر ایک زمانہ ان کا معترف رہا ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا سید اکبر مقبول زیدی کے انتقال پر اظہار رنج و غم اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت سید اکبر مقبول زیدی طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون- ان کی عمر 78 برس تھی انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ،تین صاحبزادوں اور تین صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے-سید اکبر مقبول زیدی گزشتہ تین برس سے سے شدید علیل تھے ،گزشتہ سال انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا جس کے بعد وہ پرویز الہی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان میں زیر علاج بھی رہے- سید اکبر مقبول زیدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ حسینیہ نیو ملتان میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو بہشت زہرہ گلگشت کالونی ملتان کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا -ان کی آخری رسومات میں عزیز و اقارب دوست احباب اور اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

خیال رہے کہ سید اکبر مقبول زیدی مرحوم نے احمد پور شرقیہ میں بھرپور زندگی گزاری وہ انتہائی بااخلاق ملنسار اور اعلی روایات کے حامل وضعدار انسان تھے- "یاروں کے یار” کے طور پر ایک زمانہ ان کا معترف رہا احمد پور شرقیہ میں ان کی رہائش گاہ نے میزبانی کے حوالے سے بڑی شہرت حاصل کی تھی جہاں دوست احباب کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات کا ہر وقت جمگھٹا رہتا تھا – سید اکبر مقبول زیدی دوست احباب کی آئے روز انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کر خوشی محسوس کیا کرتے تھے- سید اکبر مقبول زیدی نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کافی عرصہ دلچسپی کی اور انہوں نے سیاسی اور سماجی دوائر میں بھی پس پردہ اہم کردار ادا کیا -شہر احمد پور شرقیہ میں ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے – اِدھر ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے معروف سماجی شخصیت سید اکبر مقبول زیدی کے انتقال پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سید اکبر مقبول زیدی کے کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں ، اُنکی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دیں اور اُنکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں آمین