ممتاز سینیئر قانون دان سردار محمد اختر خان بارکزئی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے
مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وکلاء اور صحافیوں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )احمد پور شرقیہ کے ممتاز سینیئر قانون دان سردار محمد اختر خان بارکزئی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے- ان کی نماز جنازہ گزشتہ شب آٹھ بجے مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں ادا کی گئی جس میں وکلاء اور صحافیوں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
سردار محمد اختر خان ایڈووکیٹ کا شمار احمد پور شرقیہ کے سینیئر موسٹ وکلا میں ہوتا تھا -وہ بار ایسوسی ایشن احمد پورشرقیہ کے سابق صدر اور بلدیہ احمد پور شرقیہ کے کونسلر بھی رہے- انہوں نے پسماندگان میں بیوہ چار صاحبزادوں اور چار صاحبزادیوں کو سوگوا چھوڑا ہے نماز جنازہ کے بعد محمد اختر خان بارکزئی کی جسد خاکی کو دروغہ والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
مدیر احسان احمد سحر نے سردار محمد اختر خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر اُن کے بڑے صاحبزادے شہزاد خان ایڈووکیٹ ،بھتیجے الیکٹرونک میڈیا جرنلسٹ عمران اکبر خان اور دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سرار محمد اختر خان ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں آمین