بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

اُنکی نماز جنازہ بروز منگل صبح دس بجے جانووالہ میں ادا کی جائے گی ،مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری کو علاقہ میں قدر و منزلت حاصل تھی ،متعدد مرتبہ ضلع کونسل کے رکن منتخب ہوئے
مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے ،مخدوم صاحب پریس کلب مبارک پور میں عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں ہر سال باقاعدگی سے شریک ہوئے، مدیر احسان احمد سحر کا مرحوم رہنما کو شاندار خراج عقیدت
جانو والہ( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ جانو والہ کے معروف بزرگ سیاسی راہنما مخدوم سید زوالفقار حسین بخاری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے – ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل 4 فروری صبح 10 بجے جانو والہ میں ادا کی جائے گی -خیال رہے کہ مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری نے متعدد مرتبہ ممبر ضلع کونسل بہاول پور منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور نا قابل شکشت ٹھرے-
انہوں نے سیاسی وسماجی دوائر میں نمایاں ادار کردار ادا کیا -مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری مرنجاں مرنج اور انسان دوست شخصیت تھے – اُنہیں علاقہ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کی پریس کلب مبارک پور سے دیرینہ وابستگی تھی – اُنہوں نے 2001 تا 2004 مبارک پور میں نیشنل پریس یونین ، نوائے احمدپور شرقیہ اور پریس کلب مبارک پور کے اشتراک سے ہر سال 3 مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں شرکت کی جس کے انتظامات پریس کلب مبارکپور کے بانی صدر مظہر رشید مسن مرحوم کیا کرتے تھے -مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری نے ہر سال اس تقریب میں مدیر احسان احمد سحر کو جانو والہ میں تحصیل احمدپور شرقیہ کے صحافیوں کا کنونشن منعقد کرنے کی دعوت دی اور اسکے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا
مدیر احسان احمد سحر نے مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کے انتقال پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنا ذاتی نقصان قرار دیا ہے جو وقتاً فوقتاً ان سے موبائل کے ذریعے رابطے میں رہتے تھے ڈیڑھ ماہ قبل انہوں نے اپنے پوتے کی لندن کے کالج میں داخلہ کی خبر بھی دی-احسان احمد سحر نے مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری کے انتقال پر اُنکے صاحبزادوں سید نسیم عباس بُخاری، سید ابرار حسین بُخاری اور دیگر صاحبزادگان اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مخدوم سید زوالفقار حسین بخاری کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اُنہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین