Advertisements

مسلم لیگ ن کے معروف رہنما اور سابق ناظم محمد قاسم قریشی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون

Ex-Union Nazim & PMLN leader Qasim Qureshi
Advertisements

محمد قاسم قریشی اپنی اقامت گاہ پر نماز جمعۃ المبارک کی تیاری کر رہے تھے انہیں سینے میں درد محسوس ہوا چنانچہ انہیں فی الفور سول ہسپتال منتقل کیا گیا کیا گیا مگر راستے میں ہی محمد قاسم قریشی نے دم توڑ دیا

مدیر احسان احمد سحر کی 1987 تا 91 19کے دوران مزاحمتی صحافت کے دور میں محمد قاسم قریشی ان کے قریبی ساتھی تھے- محمد قاسم قریشی نے بلدیہ بلدیہ احمد پورشرقیہ کی کونسلر کا شپ کا بھی الیکشن لڑا اور 2002 کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل ٹوکے ناظم منتخب ہوئے

Advertisements

محمد قاسم مرحوم کی نماز جنازہ دو نومبر بروز ہفتہ صبح نو بجے مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ادا کی جائے گی مدیر احسان احمد سحر کا محمد قاسم قریشی کے انتقال پر اظہار رنج و غم اور محمد قاسم قریشی مرحوم کی علاقائی سیاسی و سماجی خدمات پر شاندار خراج عقیدت

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر( یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ سابق یونین ناظم سٹی ٹو اور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما محمد قاسم قریشی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے  تفصیلات کے مطابق محمد قاسم قریشی محلہ شکاریاں میں اپنی اقامت گاہ پر نماز جمعۃ المبارک کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں سینے میں درد محسوس ہوا جس کے  انہوں نے  اپنے صاحبزادگان کو بتایا جو انہیں فی الفور  سول ہسپتال لے گئے لیکن محمد قاسم قریشی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا –

 محمد قاسم قریشی نے شہر کی بلدیاتی سیاست میں سرگرم کردار ادا کیا -انہوں نے بلدیہ احمد پور شرقیہ کی کونسلر شپ کا الیکشن بھی لڑا اور اور 1987۔ تا 1991  کے  ایام میں  مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر کی  مزاحمتی صحافت کے  قریبی ساتھی رہے -محمد قاسم قریشی 2002 کے مقامی حکومتوں کے نظام میں  شہر کی یونین کونسل نمبر ٹو کے ناظم منتخب ہوئے- اس دوران انہوں نے اپنے حلقے میں اچھا خاصا ترقیاتی کام کرایا بعد انہوں نے مسلم لیگ ن کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کیا – آجکل ان کا شمار قاضی عدنان فرید کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا تھا مدیر نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر نے محمد قاسم قریشی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی علاقائی وسیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ   اللہ تعالیٰ قاسم قریشی مرحوم کے  پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے اور قاسم قریشی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین