Advertisements

ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کی مدیر احسان احمد سحر سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

Heart Specialist Doctor Ahmed Hassan Khera
احمد پور شرقیہ : ماہر امراض قلب و ممتاز فزیشن ڈاکٹر احمد حسن کھیڑہ مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور ان کے بھائیوں محمد شعیب حسن کھیڑا اور ڈاکٹر محمد یوسف حسن کھیڑا نے طاہرہ نسرین مرحومہ ومغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ماہر امراض قلب اور ممتاز فزیشن ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اپنے چھوٹے بھائیوں محمد شعیب حسن کھیڑا اور ڈاکٹر محمد یوسف حسن کھیڑا کے ہمراہ آج مدیر احسان احمد سحر کی اقامت سیٹلائٹ ٹاؤن تشریف لائے جہاں انہوں نے ان سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کے علی پور میں انتقال پر تعزیت کی- ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور ان کے بھائیوں  محمد شعیب حسن کھیڑا اور ڈاکٹر محمد یوسف حسن کھیڑا نے طاہرہ نسرین مرحومہ ومغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے  صبر جمیل کے لیے دعا کی

Advertisements