Advertisements

ممتاز معالج ڈاکٹر وسیم عباس سندھو کے سسر حاجی لیاقت علی سندھو چنی گوٹھ میں انتقال کر گئے

Dr-Waseem-abbas-Sindhu
ممتاز معالج ڈاکٹر وسیم عباس سندھو
Advertisements

حاجی لیاقت علی سندھو کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا, ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا زمیندار حاجی لیاقت علی سندھو کے انتقال پر اظہار رنج وغم اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

احمد پور شرقیہ + چنی گوٹھ ( (نامہ نگار ) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ احمدپور شرقیہ کے معروف معالج ڈاکٹر وسیم عباس سندھو کے سسر ، عمران لیاقت سندھو ، عدنان لیاقت سندھو اور نثار لیاقت سندھو کے والد زمیندار اعلیٰ حاجی لیاقت علی سندھو علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ موضع بیلداراں چنی گوٹھ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی – ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ ڈاکٹر وسیم عباس سندھو کے سسر حاجی لیاقت علی سندھو کے انتقال پر اُنکے،اُنکی اہلیہ محترمہ اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی لیاقت علی سندھو مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

Advertisements