ممتاز کاروباری شخصیت الحاج محمد سعید سلیمی کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر احمدپور شرقیہ واپسی
مدیر احسان احمد سحر نے الحاج محمد سعید سلیمی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد دی ،اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ اور ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے پر اظہار تشکر کیا
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )شہر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت الحاج محمد سعید سلیمی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر احمد پور شرقیہ پہنچ گئے- انہوں نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی -خیال رہے کہ الحاج محمد سعید سلیمی متعدد مرتبہ حج کے علاوہ عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں- مدیر احسان احمد سحر نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر الحاج محمد سعید سلیمی کو مبارکباد دی اور ان سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے دوران ان کی اہلیہ سیدہ نجم النساء بخاری مرحومہ اور ہمشیرہ مرحومہ سید طاہرہ نسرین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں