ڈویژنل افسران کے کمشنر بہاول پور ڈویژن کی پیشگی اجازت / اطلاع کے بغیر ڈویژن سے باہر جانے کی ممانعت
بہاول پور:13/ اپریل :کمشنر بہاول پور ڈویژن کے دفترسے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق سرکاری اداروں کے ڈویژنل افسران کے کمشنر بہاول پور ڈویژن کی پیشگی اجازت / اطلاع کے بغیر ڈویژن سے باہر جانے کی ممانعت ہوگی۔کسی ضروری میٹنگ کے سلسلہ میں ڈویژن سے باہر جانے کی صورت میں میٹنگ یا دورہ کا تحریری حکمنامہ بھی درخواست کے ساتھ شامل کرنا ہوگا۔ اسی طرح ڈویژن میں انچارج افسران کے فیلڈ کے دورہ کے دوران سربراہ ادارہ کے دفتر میں مختص رجسٹر میں تحریری نوٹ درج کیا جائے گا جس میں نگران افسر کی عدم موجودگی میں کسی دیگر افسر کی نامزدگی کی جائے گی تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں خلل نہ ہو اور عوام الناس کو دفاتر میں کسی قسم کی دقت اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس حکمنامہ کا مقصد سرکاری اداروں کی استعدادِ کار کو بہتر بنانا، پابندی وقت پر عمل درآمد کرنا اور عوام الناس کو سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔