گورنمنٹ ایس اے گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب کےاستاد پروفیسرشہزاداحمدخان کا منفرد اعزاز

Advertisements
پندرہ مضامین میں ایم -اے کی ڈگریاں حاصل کرلیں،ورچوئل یونیورسٹی نے ایم- پی -اے کی ڈگری دے دی، تعلیمی ،ادبی اور سماجی حلقوں کی مبارکباد
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار) احمد پورشرقیہ کے شاعر و ادیب اور گورنمنٹ ایس اے گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب کےاستاد پروفیسر شہزاد احمدخان کو ورچوئل یونیورسٹی نےپبلک ایڈمنسٹریشن میں پندرھویں ایم اے کی ڈگری دے دی-اس سےقبل وہ پاکستان کی چھ مختلف جامعات سے انگریزی ادب، اردو، فلسفہ، بین الاقوامی تعلقات، ،سیاسیات، ایجوکیشن، کشمیریات، فارسی، پنجابی، سرائیکی،اسلامیات، پاکستان سٹڈیز، اورتاریخ میں ایم-اے اورابلاغیات میں ایم- ایس -سی کرچکے ہیں جبکہ ایم فل (اردو) اور ایل -ایل- بی کی ڈگریاں بھی حاصل کرچکے ہیں-تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں نےانھیں اس منفرداعزاز کا حامل ہونےپر مبارکباد دی ہے
Advertisements