پروفیسر شاہد حسین مغل گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل تعینات

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا مدیر احسان احمد سحر کی مبارکباد
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے 19ویں گریڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شاہد حسین مغل کو کالج ہذا کا نیا پرنسپل مقرر کیا ہے ان کی تعیناتی کا دورانیہ تین سال مقرر کیا گیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
خیال رہے کہ پروفیسر شاہد حسین مغل احمد پور شرقیہ کے مشہور جیولر حاجی عطا حسین کے صاحبزادے ہیں جو کئی برس قبل انتقال کر گئے تھے- مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے پروفیسر شاہد حسین مغل کو گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج کا نیا پرنسپل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-