پروفیسر محمد اسلم ملک کی پروفیسر عامرہ شریف کو گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج کی بطور پرنسپل نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
سابق چئیرمین شعبہ علوم ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے پرنسپل پروفیسر عامرہ شریف کوپھولوں اور کتابوں کا گلدستہ پیش کیا
انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کو بھی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر سوہن حلوہ اور کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔
احمدپورشرقیہ: سابق چئیرمین پروفیسر محمد اسلم ملک شعبہ علوم ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے پرنسپل پروفیسر عامرہ شریف کو گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج احمدپورشرقیہ کو بطور پرنسپل کالج ہذا نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پھولوں اور کتابوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی صدرشعبہ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات وانچارج سکیورٹی آفیسر گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کی رہائش گاہ شادمان کالونی میں مختصر قیام کے دوران کے پی آئی بیسٹ پرفارمنس کےتحت ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرائیکی خطے ملتان کی سوغات سوہن حلوہ اور کتابوں کا گلدستہ بطور تحفہ پیش کیا۔

