Advertisements

کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Professor Dr Mumtaz Rasool Head Kidney Centre Bahawal Victoria Hospital Bahawalpur
احمد پور شرقیہ : کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ڈاکٹر امجد سپرا اور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں‬
Advertisements

ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ڈاکٹر امجد سپرا بھی ان کے ہمراہ تھےجبکہ اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے
  احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول آج صبح بہاولپور سے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن تشریف لائے جہاں انہوں نے ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم علی پور کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ڈاکٹر امجد سپرا بھی ان کے  ہمراہ تھےجبکہ مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ  بھی اس موقع پر موجود تھے- پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے طاہرہ نسرین کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لئے بھی دعا کی۔مدیر احسان احمد سحر نے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی تعزیت کیلئے آمد پر اُن سے اظہار تشکر کیا

Advertisements