Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی شعبہ سرائیکی میں چیئرمین ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ کی صدارت میں بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ

IUB
Advertisements

شعبہ سرائیکی کے نو پی ایچ ڈی اور اٹھاراں ایم فل سکالرز کے تحقیقی مقالہ جات کے مجوزہ خاکوں/عنوانات کی منظوری

 بہاولپور (نامہ نگار)اسلامیہ یونیورسٹی شعبہ سرائیکی میں گزشتہ روز  بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں شعبہ ھذا کے نو پی ایچ ڈی اور اٹھاراں ایم فل سکالرز کے تحقیقی مقالہ جات کے مجوزہ خاکوں/عنوانات کی منظوری دی گئ-اجلاس کی صدارت چیئرمین شعبہ سرائیکی ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ نے کی۔ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی سابقہ ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بطور سبجیکٹ ایکسپرٹ جبکہ سنیئر ممبران اساتذہ کرام شعبہ سرائیکی میں ڈاکٹر ریاض خان سنڈھر، ڈاکٹر بدرمسعود،پروفیسر قدسیہ نئیر قاسم، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالجز سےڈاکٹر عصمت اللہ شاہ صدر شعبہ سرائیکی گورنمنٹ ایس سی کالج اور ڈاکٹر محمد الطاف ڈاہر جلالوی صدر شعبہ سرائیکی گورنمنٹ صادق عباس کالج ڈیرہ نواب صاحب نے بطور ممبر بورڈ آف سٹڈیز شرکت کی۔

Advertisements