Advertisements

پروفیسر ڈاکٹر احمد عباس نے پی ایچ ڈی کا مقالہ حضرت مخدوم جہانیاں جھان گشت کے ملفوظات پر مشتمل کتاب خزانہ جلالیہ کی تصحیح مقدمہ کے عنوان سے مکمل کیا

Professor Dr. Ahmed Abbas Completes PhD Thesis Titled "Editing and Introduction of Khazinat-ul-Jalaliya," a Book on the Discourses of Hazrat Makhdoom Jahaniyan Jahan Gasht
اوچ شریف: پروفیسر ڈاکٹر احمد عباس،خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس کو پی ایچ ڈی مقالے کی ہارڈ کاپی بعنوان "خزانہ جلالیہ تصحیح مقدمہ" پیش کرتے ہوئے،پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری، پروفیسر قیصر عباس بھی موجود ہیں۔
Advertisements

مقالہ نگار صدر شعبہ فارسی سول لائنز کالج ملتان نے صاحب کتاب اور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین بخاری کے مزارات پر حاضری دی نیز تھیسز کی ہارڈ کاپی خلیفہ شمیم عباس کو لائبریری کے لیے پیش کی


احمدپورشرقیہ/اوچ شریف(پ ر ) صدر شعبہ فارسی سول لائنز کالج ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر احمد عباس نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور باکستان سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی ) کا مقالہ برصغیر کے معروف عالم و روحانی ہستی حضرت سید جلال الدین حسین حسینی بخآری جو مخدوم جہانیاں جھان گشت رح (متوفی 785ھجری )کے نام سے پہچانے جاتے ہیں کے ملفوظات  پر مشتمل کتاب خزانہ جلالیہ کی تصحیح مقدمہ کے عنوان سے  مکمل کیا۔ مقالہ نگار نے صاحب کتاب کے مزار اوچ شریف،دادا جان حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حسین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ درگاہ شریف،قدم مبارک حضرت مولا علی علیہ السلام،روضہ بی بی جند وڈی پر حاضری دی اور تھیسز ہارڈ کاپی بطور تحفہ لائیبریری و ریسرچ اکیڈمی مخدوم سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رح خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس کو پیش کی۔

Advertisements

مقالہ نگار پروفیسر ڈاکٹر احمد عباس سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا کہ  اوچ مکہ است مثال مدینہ دان آہستہ پا بنہ کہ ملک سجدہ می کنند۔اوچ پاک سرائیکی دھرتی تصوف،امن و رواداری کی خوبصورت دانش وعرفان گاہ ہے۔موجودہ عہد میں فلسفہ جلال احترام انسانیت و برداشت کو عام کرنے کے لیے حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حسین حیدر سرخ پوش بخاری رح صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس پر تمام ادبیوں نے تائید کی۔بزرگوں کے آستانے اور تعلیمات لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے روحانی مکتب ہیں۔اس موقع پر پروفیسر قیصر عباس،پروفیسر اسد علی،سندھ کے مہمان شاعرخلیل کمہار،میڈم کائنات،پروفیسرحیدر رضا انجم،صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری،صاحبزادہ سید ریاض جہانیاں بخاری،خلیفہ ملک اشفاق چنڑ،مجاور محمد صابر،سلیم حیدر،نوید ہاشمی علوی،صابر علی کے ساتھ دیگر عقیدت مند بھی موجود تھے۔