Contact Us

گردوں کے امراض کے مسیحا پروفیسر سرجن ڈاکٹر ممتاز رسول

Professor Dr Mumtaz Rasool alongwith wife Dr Fareha Mumtaz arrive Makkah to perform Hajj

تحریر: احسان احمد سحر

 سابق ریاست بہاولپور کے دور میں عباسی حکمرانوں کے قائم کیے گئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں متعدد حکومتوں کی جانب سے  توسیع کی جاتی رہی ہے ان میں قابل ذکر کڈنی سینٹر کا قیام بھی شامل ہے جس کی نئی عمارت کا افتتاح وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب کیا تھا- بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کٹنی سنٹر اس پسماندہ ریجن کے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں- بہاولپور ڈویژن کے علاوہ جنوبی  پنجاب  کے دیگر علاقوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریض بھی علاج و معالجہ کے لئی اس کڈنی سینٹر کا رخ کرتے ہیں کیونکہ یہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم چوبیس گھنٹے طبی خدمات سر انجام دے رہی ہے جس کی قیادت شعبہ یورالوجی کے نیک نام سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کر رہے ہیں

 پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کا تعلق بھی نواب سر صادق محمد خان عباسی کی دھرتی سے ہے آپ بہاولپور کے نواحی قصبہ ڈیرہ بکھا میں پیدا ہوئے گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاولپور سے انیس سو چوراسی میں  میں میٹرک کا امتحان اور  گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور سے انیس سو چھیاسی میں ایف ایس سی کا امتحان امتیازی حیثیت میں  پاس کیا نیز 1993 میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی -پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے  بعد ازاں جنرل سرجری اور یورالوجی میں ایف سی پی ایس کے امتحانات بھی پاس کیے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے 1995 میں میں بطور جنرل سرجن سروسز ہسپتال لاہور میں ملازمت کا آغاز کیا – آپ نے جناح ہسپتال لاہور اور جنرل ہسپتال لاہور میں بھی سرجن کے طور پر طبی خدمات سر انجام دیں

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے  16 جون  2021کو بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا چارج سنبھالا اور تا دم تحریر وہ کڈنی سنٹر کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جہاں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو 24 گھنٹے ڈائیلائسس کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں- کڈنی سینٹر کے قیام سے لے کر اب تک 57 افراد کے گردوں کے ٹرانسپلانٹ بھی کیے جا چکے ہیں سرِ دست کڈنی سنٹر میں ٹرانسپلانٹیشن کے لیے چار بیڈ قائم   ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے گردے کے امراض میں مبتلا سیریس مریضوں کے لئے وارڈ میں دو نئے بیڈ  قائم کرنے کا پروگرام بنایا ہے کڈنی سنٹر میں  پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی سربراہی میں گردے کے امراض کے معالجین سو بیڈ پر مشتمل وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرتے ہیں وہاں آٹ ڈور میں بھی روزانہ کی بنیاد پر  درجنوں مریضوں کو بلا تفریق طبی خدمات مہیا کی جارہی ہیں-پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے جونیئر ڈاکٹرز کی تربیت کے لیی کڈنی  سنٹر میں تربیتی کلاسز کا اجرا کیا ہوا ہے اب تک دو جونیئر ڈاکٹر ایف سی پی ایس  اور دو ایم ایس یورالوجی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیںپروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد نئے ڈاکٹروں کی ایک ایسی کھیپ تیار کرسکیں جو گردے کے بڑھتے ہوئے امراض میں مبتلا مریضوں کا دور افتادہ علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں علاج معالجہ کر سکیں

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول ہر مہینے  اٹھ مرتبے گردے کے امراض میں زیر علاج مریضوں کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور انہیں ادویات تجویز کرتے ہیں اسی طرح پروفیسر ممتاز رسول باقاعدگی سے گردے کے مریضوں کے آپریشن کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں -کڈنی سنٹر میں زیر علاج گردے کے امراض میں مبتلا مریض پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کے حسن اخلاق کے معترف نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر ہر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول جیسا رویہ اختیار کرے اور ان کے نقش قدم پر چلے تو وہ بھی حقیقی معنوں میں مسیحا کہلانے کا مستحق کہلائے گا

مزید پڑھیں