حافظ محمد اسحاق فاروقی کی اقامت گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بن گیا سابق چیئرمین ملک عثمان رشید مدیر احسان احمد سحر اور دیگر کا اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم حافظ محمد اسحاق فاروقی کے صاحبزادے اور شہر کے مشہور ماہرین تعلیم محمد سلیمان فاروقی محمد اسماعیل فاروقی اور محمد یوسف فاروقی کے بھتیجے اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سلیمان ضیا کے جسد خا کی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد محلہ فتا نی میں ان کے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -نماز جنازہ میں اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسرز اور طلباء کے علاوہ دوست احباب عزیز و اقارب
اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- ادھر حافظ محمد اسحاق فاروقی کی اقامت پر گاہ پر ان کے جوان سال صاحبزادے کے انتقال پر تعز یت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے -بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید
سابق کونسلر ملک رشید احمد راشد کھر ل، زمیندار محمد عامر بوبک مدیر احسان احمد سجراحمد پور یونین اف جرنلسٹ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور دیگر شخصیات نے حافظ محمد اسحاق فاروقی سے ان کے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنے دلئ رنج و غم کا اظہار کیا