Advertisements

احمد پور شرقیہ میں ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنےریڑھیوں کی تقسیم کا عمل جاری

Process of allocating cart stalls continues in front of Telephone Exchange in Ahmadpur East
Advertisements

یہ اقدام عوامی فلاح و بہبود اور خود روزگاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اسسٹنٹ کمشنرمحترمہ اقر اءناصر

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمد پور شرقیہ میں ریڑھیوں کی تقسیم کا عمل جاری ۔وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق احمد پور شرقیہ میں ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنےریڑھیوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد مستحق افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے معاشی حالات میں بہتری لانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرمحترمہ اقر اءناصر نے  ریڑھی  بازار کے دور ے کے مو قع پر کہا کہ یہ اقدام عوامی فلاح و بہبود اور خود روزگاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اس مو قع پر مسلم لیگ ( ن ) سوشل میڈیا بہا ول پور کے مرکزی رہنما چوہدری سردار احمد بھی موجود   تھے۔

Advertisements