جامعہ عمر بن عبدالعزیز ٹرسٹ احمد پور شرقیہ میں ششماہی امتحانات کے نتائج کے موقع پر تقریبِ تقسیمِ انعامات
ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر, قاری محمد یعقوب شیخ, سلیمان فاروقی, ارشد راجپوت سمیت جامعہ کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)جامعہ عمر بن عبدالعزیز ٹرسٹ احمد پور شرقیہ میں ششماہی امتحانات کے نتائج کے موقع پر تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی تقریب میں مدیر جامعہ عمر بن عبدالعزیز ٹرسٹ قاری محمد یعقوب شیخ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر ڈائریکٹر پنجاب کالج سلیمان فاروقی قاری عبدالغنی ثاقب صدر انجمن تاجران ارشد راجپوت شیخ محمد فرحان ایوب مولانا مظہرالحق خان اسکالر محمد وقاص شیخ اور حافظ محمد زکریا سمیت جامعہ کے اساتذہ و طلباء نے بھر پور شرکت کی
چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ نے اس موقع پر کہا جس دین کو ہم پڑھ اور سمجھ رہے ہیں اس پر استقامت اختیار کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دین کا علم انسان کو محنت دیانت اور حلال رزق کی تعلیم دیتا ہے اس موقع پر وہ طلباء جہنوں نے اپنے شعبہ میں نمایاں پوزیشن حاصل ان طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور انہیں مزید محنت تعلیم اور بہترین کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی

